اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر فلک جاوید خان کی گرفتاری سے متعلق پھیلائی جانے والی اطلاعات جھوٹ اور پروپیگنڈا ثابت ہوئیں، بعض حلقوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں سلمان اکرم راجہ کے فلیٹ سے حراست میں لیا گیا، تاہم مصدقہ ذرائع نے اس خبر کو یکسر غلط قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فلک جاوید کو قزانی ہائٹس (Kazani Heights) سے گرفتار کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق یہ گمراہ کن مہم ایک منظم سازش کا حصہ ہے جس کا مقصد عوامی رائے کو متاثر کرنا اور بے بنیاد شکوک و شبہات پھیلانا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی کارکن اور معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان کی گرفتاری کے حوالے سے مختلف سطحوں پر گمراہ کن اطلاعات پھیلانے کی مہم جاری ہے، جس میں بعض نام نہاد اور ”لنڈے کے صحافی“ بے بنیاد دعووں کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جھوٹی خبروں میں کہا گیا کہ فلک جاوید کو معروف وکیل سلمان اکرم راجہ کے فلیٹ سے حراست میں لیا گیا تاہم معتبر اور مصدقہ ذرائع نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔ذرائع کے مطابق فلک جاوید کو قزانی ہائٹس (Kazani Heights) سے گرفتار کیا گیا اور اس حوالے سے کسی اور جگہ سے گرفتاری کی خبریں محض من گھڑت ہیں۔ واضح ہو چکا ہے کہ اس قسم کی جھوٹی اطلاعات پھیلانے کا مقصد عوام میں انتشار، شکوک و شبہات اور غیر ضروری سنسنی پیدا کرنا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی بے بنیاد مہم دراصل ایک منظم پروپیگنڈا معلوم ہوتی ہے جس میں مخصوص عناصر جان بوجھ کر افواہیں پھیلا کر عوامی رائے کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے افراد کا طرزِ عمل نہ صرف غیر سنجیدہ بلکہ اخلاقی تنزلی کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ذرائع کہنا ہے کہ سنجیدہ قومی معاملات پر جھوٹ اور افواہیں پھیلانا انتہائی افسوسناک رجحان ہے جسے فوری طور پر روکنے اور بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو درست اور مستند معلومات فراہم کی جا سکیں۔
کیا فلک جاوید کو سلمان اکرم راجہ کے فلیٹ سے گرفتار کیا گیا؟سوشل میڈیا پر چلنے والی مذموم مہم کی حقیقت سامنے آ گئی
12