Home » ٹرمپ کا غیر معمولی دعویٰ،پاکستان بھارت جنگ رکوا کر تاریخ بدل دی،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف اعزاز قرار

ٹرمپ کا غیر معمولی دعویٰ،پاکستان بھارت جنگ رکوا کر تاریخ بدل دی،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف اعزاز قرار

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

واشنگٹن (ایگزو نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینئر فوجی افسران کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ سمیت سات بڑی جنگوں کو روکا،فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کی ایک بہت اہم شخصیت ہیں،ابہوں نے بھی میری کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے لاکھوں جانیں بچائیں، جسے میں اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور ان کے درمیان تنازع شدت اختیار کر سکتا تھا لیکن انہوں نے تجارتی دباو کے ذریعے دونوں کو جنگ روکنے اور مذاکرات پر آمادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کی ایک نہایت اہم شخصیت ہیں اور ان کی جانب سے کی گئی تعریف نے انہیں فخر محسوس کرایا۔صدر ٹرمپ نے امریکی فوجی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے دوٹوک پیغام دیا کہ جو افسران ان کی پالیسیوں سے اختلاف کریں گے انہیں فوراً برطرف کر دیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ فوج میں میرٹ کو سب پر فوقیت دی جائے گی اور سیاسی بنیادوں پر تقرریاں ناقابل قبول ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو افسر ان کے طریقہ کار سے مطمئن نہیں وہ فوراً فوج چھوڑ دے، لیکن اس کے بعد ان کا فوجی کیریئر ختم ہو جائے گا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا اس وقت اندرونی حملے کا سامنا کر رہا ہے جو بیرونی خطرات سے زیادہ سنگین ہے، خاص طور پر غیر قانونی تارکین وطن جو بغیر وردی کے ملک میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عناصر امریکی سلامتی کے لیے بیرونی دشمنوں سے بھی بڑا خطرہ ہیں۔اجلاس سے قبل امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بھی فوجی قیادت سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ فوج میں ’ووک کلچر‘، نرم رویے اور کمزور معیارات کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسران کو سخت فٹنس اور ڈسپلن کے معیار پر پورا اترنا ہوگا، داڑھی رکھنے سمیت غیر پیشہ ورانہ ظاہری حالت ناقابل قبول ہوگی اور تمام فٹنس ٹیسٹ مردوں کے معیار کے مطابق ہوں گے۔
ہیگستھ نے کہا کہ فوج میں سیاسی وابستگی اور کمزور قیادت کے باعث زوال آیا ہے، جسے ختم کر کے فوج کو اصل میرٹ اور سختی پر واپس لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو افسران ان اصلاحات کی حمایت نہیں کریں گے، انہیں اپنی ملازمت سے محروم ہونا پڑے گا۔اجلاس میں سینئر جنرلز اور ایڈمرلز کو اچانک طلب کیا گیا تھا تاکہ فوج میں جاری اصلاحات، برطرفیوں اور سخت اقدامات کے بارے میں براہ راست ہدایات دی جا سکیں۔ ٹرمپ اور ہیگستھ دونوں نے واضح کیا کہ امریکی فوج کی بقا اور طاقت سخت ڈسپلن اور غیر سیاسی رویے پر منحصر ہے اور مستقبل میں ان اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز