Home » آبنائے ہرمز نہ کھلا تو ایران کے کسی پل کو محفوظ نہیں چھوڑیں گے،صدر ٹرمپ اپنی دھمکی پر ڈٹ گئے

آبنائے ہرمز نہ کھلا تو ایران کے کسی پل کو محفوظ نہیں چھوڑیں گے،صدر ٹرمپ اپنی دھمکی پر ڈٹ گئے

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

واشنگٹن(ایگزو نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے حوالے سے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو دی گئی منگل کی ڈیڈلائن حتمی ہے اور اگر آبنائے ہرمز کھلا نہ کیا گیا تو ایران کا کوئی پل محفوظ نہیں رہے گا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں کیے گئے ایک بڑے ریسکیو آپریشن کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے انتہائی خطرناک مشن میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک پائلٹ کو بحفاظت نکال لیا،یہ آپریشن نہایت پیچیدہ اور حساس تھا جس میں جدید ٹیکنالوجی اور بھرپور عسکری حکمت عملی استعمال کی گئی۔
ایگزو نیوز کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا نے ایران میں متعدد رجیم تبدیلی کے آپریشن کیے اور اب ایران کے پاس صرف محدود میزائل اور ڈرونز باقی ہیں۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران کے لیے پیش کی گئی تجاویز اس وقت انتہائی اہم ہیں اور ان کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔انہوں نے ایران کی حمایت کرنے والوں کو بیوقوف قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اب ایسے افراد سے بات کر رہا ہے جو سخت گیر نہیں بلکہ دانشمند ہیں۔ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ضرورت پڑی تو امریکا ایران کے تیل پر بھی قبضہ کر سکتا ہے تاکہ عالمی سطح پر ایران کے اثر و رسوخ کو محدود کیا جا سکے۔انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ عالمی قوانین اور معاہدوں کی پاسداری کرے اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور میزائل پروگرام میں تیزی سے کمی لائے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں کیے گئے ایک بڑے ریسکیو آپریشن کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے انتہائی خطرناک مشن میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک پائلٹ کو بحفاظت نکال لیا،یہ آپریشن نہایت پیچیدہ اور حساس تھا جس میں جدید ٹیکنالوجی اور بھرپور عسکری حکمت عملی استعمال کی گئی،اس ریسکیو مشن میں 155 طیاروں اور 200 اہلکاروں نے حصہ لیا،جن میں ری فیولنگ ٹینکرز اور خصوصی ریسکیو طیارے بھی شامل تھے،ایک پائلٹ کو بچانے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی اور امریکی فوج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا،پائلٹ 48 گھنٹوں تک ایران کی سرزمین پر موجود رہا اور گرفتاری سے بچتا رہا،جس کے بعد اسے بحفاظت نکال لیا گیا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ مشن کے دوران دو طیاروں کو خود تباہ کیا گیا تاکہ حساس ٹیکنالوجی دشمن کے ہاتھ نہ لگ سکے جبکہ اس پوری کارروائی میں کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا،ایران میں جاری آپریشنز کے دوران گزشتہ 30 دنوں میں 10 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا،امریکی فوج دنیا کی سب سے جدید اور مضبوط فوج ہے اور کسی بھی مشکل صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے آپریشن میں حصہ لینے والے فوجیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مشن عسکری تاریخ کے کامیاب ترین ریسکیو آپریشنز میں شمار کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ قومی سلامتی سے متعلق معلومات لیک کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق صدر ٹرمپ کے بیانات خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں کیونکہ ایران کے خلاف سخت اقدامات اور آبنائے ہرمز کی بندش عالمی تیل کی سپلائی پر بھی اثر ڈال سکتی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اس سطح کی کشیدگی نہ صرف مشرق وسطی بلکہ عالمی معیشت اور سیاسی توازن پر بھی گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز