Home » وقت ختم ہو رہا ہے،ورنہ کچھ باقی نہیں بچے گا،ٹرمپ کی ایران کو کھلی دھمکی،خطے میں جنگ کے خدشات بڑھ گئے

وقت ختم ہو رہا ہے،ورنہ کچھ باقی نہیں بچے گا،ٹرمپ کی ایران کو کھلی دھمکی،خطے میں جنگ کے خدشات بڑھ گئے

by ahmedportugal
16 views
A+A-
Reset

واشنگٹن(ایگزو نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور اسے فوری طور پر فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے،ورنہ اس کے لیے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔
ایگزو نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دی جانے والی سخت اور دھمکی آمیز تنبیہ نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ان کے بیان کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورتحال ایک بار پھر نازک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جبکہ عالمی سطح پر جنگ کے خدشات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور اسے فوری طور پر فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے،ورنہ اس کے لیے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔

اتوار کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے معاملے پر وقت بہت تیزی سے گزر رہا ہے اور بہتر ہے کہ فوری طور پر اقدامات کیے جائیں، بصورت دیگر ”کچھ باقی نہیں بچے گا“۔ اس سے قبل بھی انہوں نے ایک مبہم مگر دھمکی آمیز پیغام میں ”طوفان سے پہلے کی خاموشی“ کا ذکر کیا تھا، جس نے عالمی سطح پر تشویش کو مزید بڑھا دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس پیغام کے ساتھ جاری کی گئی تصویر میں امریکی صدر کو ایک فوجی افسر کے ہمراہ بحری جہاز پر دکھایا گیا تھا جبکہ پس منظر میں ایرانی پرچم والی ایک کشتی بھی نظر آ رہی تھی،جسے مبصرین نے علامتی پیغام قرار دیا ہے۔یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی پہلے ہی عروج پر ہے اور خطے کی صورتحال عالمی سطح پر اثر انداز ہو رہی ہے تاہم پاکستان کی سفارتی کوششوں کے باعث دونوں فریقین کے درمیان عارضی جنگ بندی برقرار ہے۔

اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی پاکستان کی درخواست پر کی گئی۔انہوں نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرچہ وہ اس کے حق میں مکمل طور پر نہیں تھے لیکن یہ فیصلہ پاکستان کے مفاد اور خطے کے استحکام کے لیے کیا گیا۔ٹرمپ نے اس موقع پر پاکستان کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل ”شاندار لوگ“ ہیں،جنہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ادھر پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے مسلسل سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔اس سے قبل اسلام آباد میں دونوں فریقین کے درمیان ایک ابتدائی دور بھی منعقد ہو چکا ہے تاہم اس میں کسی حتمی معاہدے پر اتفاق نہیں ہو سکا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی برطانوی اخبار ”سنڈے ٹائمز“ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے تسلسل کے لیے پرامید ہے اور اسلام آباد میں ایک اور دور کے انعقاد کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس عمل میں ”ایماندار ثالث“ کا کردار ادا کیا ہے اور عالمی برادری پاکستان پر اعتماد کرتی ہے،ایران،امریکا اور خلیجی ممالک سب پاکستان کے سفارتی کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ خطے میں پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اور سیاسی روابط اسے ایک اہم سفارتی مرکز بناتے ہیں جبکہ اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت کی مشترکہ کوششیں اس کردار کو مزید موثر بنا رہی ہیں۔واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی لفظی جنگ اور پاکستان کی سفارتی کوششیں خطے کو ایک نازک مگر فیصلہ کن مرحلے میں لے آئی ہیں،جہاں کسی بھی پیش رفت کے عالمی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز