نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا میں پیدا ہونے والے بچے کو خودکار طور پر شہریت ملنے کا خاتمہ کریں گے۔
این بی سی کے پروگرام "میٹ دی پریس” میں ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ دوسری بار صدر کا حلف اٹھانے کے بعد اس پریکٹس کا خاتمہ کریں گے کیونکہ یہ بے وقونانہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کیلئے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے۔
دوسری جانب قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے اقدام کو آئینی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ امریکی آئین میں اس کا تحفظ کیا گیا ہے۔
نو منتخب صدر نے اپنے غیر قانونی تارکین وطن کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کے منصوبوں کا بھی اعادہ کیا، مگر ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ان ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر ان بچوں کیلئے کام کرنے کیلئے تیار ہیں جو غیر قانونی طور پر امریکا میں آئے تھے۔