Home » ٹرمپ نے مارک زکربرگ کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دیدی

ٹرمپ نے مارک زکربرگ کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دیدی

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کو عمر قید کی دھمکی دے دی۔

ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی کتاب ‘سیو امریکہ’ میں لکھا ہے کہ اگر زکربرگ کی کمپنی نومبر کے انتخابات میں "دھوکہ دہی” کرتی ہے تو اسے جیل کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے لکھا ہم اسے قریب سے دیکھ رہے ہیں، اور اگر اس نے اس بار کوئی غیر قانونی کام کیا تو وہ اپنی باقی زندگی جیل میں گزاریں گے۔

سابق صدر ٹرمپ نے بارہا دعویٰ کیا ہے کہ میٹا کے سی ای او نے 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی اور اس وقت کے ڈیموکریٹک امیدوار اور صدر جو بائیڈن کی حمایت کی جنہوں نے بالآخر انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ لیکن ٹرمپ نے ثبوت کے ساتھ اپنے دعوؤں کی کبھی حمایت نہیں کی۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی کتاب 3 ستمبر کو فروخت کیلئے پیش کی جائے گی۔ ٹرمپ کی کتاب وننگ ٹیم پبلشنگ کے ذریعے شائع کی جا رہی ہے اور پبلشر نے بتایا ہے کہ بغیر دستخط شدہ ورژن کیلئے اس کی قیمت 99 ڈالر ہوگی لیکن اگر خریدار دستخط شدہ کتاب چاہتا ہے تو اسے اس کیلئے اضافی 400 ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز