Home » ٹرمپ کا ایران ڈپلومیسی پر لا ابالی پن،سخت بیانات نے عالمی تشویش بڑھا دی

ٹرمپ کا ایران ڈپلومیسی پر لا ابالی پن،سخت بیانات نے عالمی تشویش بڑھا دی

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

واشنگٹن(ایگزو نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری سفارتی عمل پر لا ابالی اور غیر سنجیدہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے نتائج سے انہیں کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ان کے سخت اور جارحانہ بیانات نے نہ صرف سفارتی حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے بلکہ خطے میں پہلے سے موجود غیر یقینی صورتحال کو مزید گہرا کر دیا ہے۔امریکی صدر نے ایران کے خلاف اپنی مبینہ برتری اور عسکری کامیابیوں کے دعوے بھی دہراتے ہوئے صورتحال کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری سفارتی عمل پر غیر معمولی بے نیازی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے نتائج سے انہیں کوئی خاص فرق نہیں پڑتا، کیونکہ امریکا اپنے موقف اور حکمت عملی پر قائم ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ کسی ممکنہ معاہدے کا امکان موجود ہے یا نہیںتاہم دونوں صورتوں میں امریکا اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا، نہ تو مذاکرات کی کامیابی ان کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے اور نہ ہی ناکامی سے امریکا کے موقف پر کوئی اثر پڑے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا پہلے ہی ایران کے خلاف مختلف محاذوں پر برتری حاصل کر چکا ہے اور ایرانی عسکری صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ان کے مطابق ایران کی قیادت اور اس کے دفاعی ڈھانچے کو پہلے ہی کمزور کیا جا چکا ہے، جس سے خطے میں طاقت کا توازن امریکا کے حق میں ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بارودی سرنگوں کی موجودگی کے خدشات موجود ہیں تاہم امریکی فورسز جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ان خطرات کے خاتمے کے لیے سرگرم ہیں۔انہوں نے ایران کو چین کی جانب سے ممکنہ اسلحہ فراہمی کی اطلاعات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر اس کی تصدیق ہوئی تو اس کے نتائج نہایت سنگین ہوں گے اور اس معاملے پر امریکا بھرپور ردعمل دے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز