Home » ٹرمپ کا خصوصی ٹیم اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ،جے ڈی وینس امریکی وفد میں شامل ہیں یا نہیں؟بڑی خبر آگئی

ٹرمپ کا خصوصی ٹیم اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ،جے ڈی وینس امریکی وفد میں شامل ہیں یا نہیں؟بڑی خبر آگئی

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

واشنگٹن(ایگزو نیوز ڈیسک)اسلام آباد اس وقت عالمی سفارت کاری کا مرکز بنتا جا رہا ہے جہاں امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے لیے سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خصوصی ٹیم پاکستان بھیجنے کے فیصلے کے بعد ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے،جس میں نائب صدر جے ڈی وینس کی ممکنہ شمولیت یا عدم شمولیت نے صورتحال کو مزید اہم اور دلچسپ بنا دیا ہے ۔
ایگزو نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی اور ایران،امریکا تعلقات میں سفارتی پیش رفت کے لیے اپنے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ اعلیٰ سطح وفد اسلام آباد میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات میں شرکت کرے گا،جن کا انعقاد اس ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس،بشمول سی این این کے مطابق یہ مذاکرات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کی ایک اہم سفارتی کوشش قرار دی جا رہی ہیں،امریکی حکام اس عمل کو نہایت حساس اور فیصلہ کن مرحلہ قرار دے رہے ہیں،جہاں کسی بھی پیش رفت کو خطے کے امن کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس وقت امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی پاکستان آمد کا کوئی باضابطہ منصوبہ موجود نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر مذاکراتی عمل میں شریک نہیں ہو رہے، جنہیں وائٹ ہاوس ایران وفد کا اہم نمائندہ تصور کرتا ہے تاہم امریکی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ اگر مذاکرات میں نمایاں پیش رفت سامنے آتی ہے تو نائب صدر جے ڈی وینس کو فوری طور پر اسلام آباد روانہ کیا جا سکتا ہے،اس مقصد کے لیے ان کی معاون ٹیم پہلے ہی پاکستان میں موجود رہے گی تاکہ کسی بھی ممکنہ پیش رفت پر فوری ردعمل دیا جا سکے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت اس بات کی علامت ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے بیک چینل اور براہ راست دونوں سطحوں پر کوششیں تیز ہو چکی ہیں، جبکہ پاکستان کو ایک اہم ثالثی مرکز کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوتے ہیں تو نہ صرف خطے میں کشیدگی میں کمی ممکن ہے بلکہ عالمی سطح پر توانائی، سکیورٹی اور سفارتی توازن پر بھی اس کے اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ تاہم صورتحال اب بھی حساس اور غیر یقینی قرار دی جا رہی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز