منگل, جنوری 14, 2025
Home » زیلنسکی چاہتے ہیں کہ ڈیموکریٹس امریکی انتخابات جیتیں، ٹرمپ

زیلنسکی چاہتے ہیں کہ ڈیموکریٹس امریکی انتخابات جیتیں، ٹرمپ

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset
ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ

ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ:

ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے. کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی چاہتے ہیں. کہ ڈیموکریٹس 2024 کے امریکی انتخابات جیتیں. جس میں سابق امریکی صدر کا مقابلہ ڈیموکریٹک نائب صدر کملا ہیرس سے ہوگا۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا. کہ اگر وہ الیکشن جیت جاتے ہیں. تو وہ روسی صدر پیوٹن اور زیلنسکی کو فون کریں گے. اور ان پر زور دیں گے کہ وہ جنگ کے خاتمے کیلئے کسی معاہدے پر پہنچ جائیں۔

ٹرمپ نے پنسلوانیا میں ایک ریلی میں کہا. "میرے خیال میں زیلنسکی تاریخ کا سب سے بڑا سیلز مین ہے۔ جب بھی وہ ملک میں آتا ہے. وہ 60 بلین ڈالر لے کر چلا جاتا ہے۔” یوکرینی صدر چاہتے ہیں. کہ کملا ہیرس یہ الیکشن جیتیں. کیونکہ اگر میں جیت گیا. تو صرف امن کیلئے کام کروں گا۔

واضح رہے. کہ نہ ہی ہیریس کی مہم نے. ٹرمپ کے ریمارکس پر کوئی ردعمل دیا ہے. اور نہ ہی ٹرمپ نے. اپنے امن منصوبے کی کوئی تفصیلات بتائیں ہیں۔ انتخابات میں ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

زیلنسکی اتوار کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے. اجلاسوں میں شرکت کیلئے. امریکہ پہنچے تھے. اور انہوں نے امریکہ سمیت اپنے دیگر اتحادیوں پر زور دیا. کہ وہ روس کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے اُن کی مزید مدد کریں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز