Home » جنگ بندی میں توسیع نہیں ہوگی،ایران سے بڑی ڈیل یا فوجی کارروائی،ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دے دی

جنگ بندی میں توسیع نہیں ہوگی،ایران سے بڑی ڈیل یا فوجی کارروائی،ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دے دی

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

واشنگٹن(ایگزو نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جنگ بندی میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے کا حل یا تو ایک بڑی سفارتی ڈیل کے ذریعے نکلے گا یا پھر فوجی کارروائی کا آپشن بھی موجود ہے۔ٹرمپ کے اس بیان نے خطے میں جاری صورتحال کو مزید غیر یقینی بنا دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق امریکی میڈیا سے گفتگو اور ایک ٹیلیفونک انٹرویو میںامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی اور ایران کے معاملے کا فیصلہ ایک بڑی ڈیل کے ذریعے ہی ہوگا، اگر معاہدہ نہ ہوا تو فوجی کارروائی بھی ممکن ہے اور امریکا اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے متعدد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، اس لیے اب سیز فائر میں توسیع کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کے خلاف مضبوط پوزیشن میں ہے اور اس معاملے کو بہت کامیابی سے سنبھالا جا رہا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں تاہم اگر معاہدہ نہ ہوا تو بمباری کا امکان موجود ہے۔ان کے مطابق یہ ایک بہتر حکمت عملی ہو سکتی ہے اور امریکا ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ اور قیادت کو پہلے ہی بڑا نقصان پہنچایا گیا ہے اور موجودہ حالات میں ایران کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے معاہدہ کرے۔

صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم بحری گزرگاہ پر کنٹرول حاصل کرنا ایک بڑی کامیابی ہے۔ان کے مطابق امریکا کی ناکہ بندی موثر ثابت ہوئی ہے اور خطے میں امریکی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ایران معاہدہ کر لیتا ہے تو وہ بہتر پوزیشن میں آ سکتا ہے تاہم موجودہ حالات میں اسے مذاکرات پر مجبور ہونا پڑے گا۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک بڑی ڈیل چاہتے ہیں لیکن اس میں جلد بازی نہیں کریں گے۔اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران میں جو کچھ ہوا وہ دراصل قیادت میں بڑی تبدیلی کے مترادف ہے اور نئی قیادت زیادہ معقول رویہ اختیار کر سکتی ہے۔انہوں نے عندیہ دیا کہ امریکی حکام اور جے ڈی وینس آئندہ مذاکرات کے لیے پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔ٹرمپ نے مختلف عالمی معاملات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنی پالیسیوں کے ذریعے دنیا میں فیصلہ کن کردار ادا کر رہا ہے اور جہاں ضرورت ہو وہاں فوجی طاقت کے استعمال سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز