Home » ٹرمپ نے کملا ہیرس اور ہیلر کلنٹن سے سیکیورٹی کلیئرنس واپس لے لی

ٹرمپ نے کملا ہیرس اور ہیلر کلنٹن سے سیکیورٹی کلیئرنس واپس لے لی

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ڈیموکریٹک مخالفین کے خلاف ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے سابق نائب صدر کملا ہیرس، سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور دیگر کی سیکیورٹی کلیئرنس واپس لے لی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق، ریپبلکن صدر ٹرمپ نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں ہیلری کلنٹن اور گزشتہ سال کے انتخابات میں کملا ہیرس کو شکست دی تھی، اور اب انہوں نے سابق صدر جو بائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی منسوخ کر دی ہے۔ ٹرمپ نے ایک یادداشت میں کہا کہ "میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ افراد کے لیے خفیہ معلومات تک رسائی اب قومی مفاد میں نہیں ہے۔”

اگرچہ سیکیورٹی کلیئرنس کی منسوخی کے فوری اثرات نہیں ہوں گے، مگر یہ واشنگٹن میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کا مزید اظہار ہے، کیونکہ ٹرمپ اپنے مخالفین سے بدلہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ میمورنڈم صدر ٹرمپ کے نیو جرسی کے علاقے بیڈمنسٹر پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد جاری کیا گیا۔ اس کے علاوہ، ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کی سابق نمائندہ لز چینی، جو بائیڈن کے وائٹ ہاؤس کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون، روس کی ماہر فیونا ہل اور دیگر افراد کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی منسوخ کر دی ہے، جنہوں نے ان کی پہلی مدت کے دوران قومی سلامتی کونسل میں خدمات انجام دی تھیں۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز