Home » ٹرمپ کا جنگی اعلان،ہرمز میں امریکی ناکہ بندی شروع،ایرانی جہازوں کو تباہ کرنے کی دھمکی

ٹرمپ کا جنگی اعلان،ہرمز میں امریکی ناکہ بندی شروع،ایرانی جہازوں کو تباہ کرنے کی دھمکی

by ahmedportugal
14 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال ایک بار پھر انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت جنگی اعلان کے بعد آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔اس اقدام کے ساتھ ہی ایران کو واضح دھمکی دی گئی ہے کہ کسی بھی ایرانی جہاز نے ناکہ بندی کے قریب آنے کی کوشش کی تو اسے فوری طور پر نشانہ بنایا جائے گا، جس کے بعد خطے میں بڑے تصادم کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق اسلام آباد مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایک بار پھر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک خطرناک موڑ میں داخل ہو گئی ہے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ایرانی بحری جہاز امریکی ناکہ بندی کے قریب آیا تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔اس اعلان کے بعد خطے میں جنگی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں جبکہ عالمی توانائی منڈی بھی شدید دباو کا شکار ہو گئی ہے۔امریکی صدر کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ بندی برقرار ہے تاہم اب واشنگٹن نے معاشی اور بحری دباو کی نئی حکمت عملی کے تحت آبنائے ہرمز میں سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس کے بحری و دفاعی نظام کو پہلے ہی شدید نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔امریکی دعووں کے مطابق ایرانی بحریہ کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا ہے اور متعدد جنگی جہاز تباہ کیے جا چکے ہیں۔اسی تناظر میں امریکا نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول اور ناکہ بندی کے نفاذ کا اعلان کیا ہے تاکہ ایران کی تیل برآمدات کو محدود کیا جا سکے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق کسی بھی ایرانی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ ایران کو ٹول ادا کرنے والے بحری جہاز بھی اس پابندی کی زد میں آئیں گے  تاہم دیگر بین الاقوامی جہازوں کی آمد و رفت کے لیے راستہ کھلا رکھا گیا ہے۔دوسری جانب امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ فوجی دستے اس ناکہ بندی کو نافذ کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں تاہم کارروائی کے عملی قواعد و ضوابط ابھی طے نہیں کیے گئے۔اس صورتحال کے بعد برطانیہ اور فرانس نے بھی خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں تاکہ آبنائے ہرمز میں بحری راستوں کی بحالی اور عالمی تجارت کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز