Home » معاہدہ نہ کیا تو سب کچھ ختم ہو جائے گا،ٹرمپ کی ایران کو آخری وارننگ

معاہدہ نہ کیا تو سب کچھ ختم ہو جائے گا،ٹرمپ کی ایران کو آخری وارننگ

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر معاہدہ کر لے،بصورت دیگر صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔حالیہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران میں مختلف مقامات پر حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی،جس میں ایک بڑے پل کو تباہ ہوتے دکھایا گیا اور دعویٰ کیا کہ یہ ایران کا ایک اہم انفراسٹرکچر تھا جو اب مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ابھی مزید کارروائیاں باقی ہیں اور ایران کو تاخیر سے پہلے فیصلہ کرنا ہو گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس ایک عظیم ملک بننے کی صلاحیت موجود ہے تاہم اگر بروقت معاہدہ نہ کیا گیا تو حالات اس نہج تک پہنچ سکتے ہیں جہاں واپسی ممکن نہیں رہے گی۔ایرانی میڈیا کے مطابق کرج شہر میں واقع ’بی ون‘ نامی پل جسے خطے کے بلند ترین پلوں میں شمار کیا جاتا تھا،حملے کا نشانہ بنا۔یہ پل تہران سے ملانے والی ایک اہم شاہراہ کا حصہ تھا اور اس کی تباہی کو انفراسٹرکچر کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس حملے میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالحکومت تہران میں ایک صدی پرانے طبی ادارے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق متاثرہ عمارت کو پاسچر انسٹی ٹیوٹ قرار دیا گیا ہے،جہاں ہونے والے نقصان کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی صدر نے یہ بیان بھی دیا تھا کہ جنگ اپنے اختتام کے قریب ہے تاہم انہوں نے ساتھ ہی یہ عندیہ دیا تھا کہ اگر ایران امریکی شرائط کے مطابق جنگ بندی پر آمادہ نہ ہوا تو مزید سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق بیانات اور حالیہ پیش رفت خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتے ہیں، جس کے باعث صورتحال کو انتہائی حساس اور غیر یقینی قرار دیا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز