Home » حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے،امریکی صدر ٹرمپ کی فلسطینی مزاحمتی تحریک کو آخری وارننگ

حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے،امریکی صدر ٹرمپ کی فلسطینی مزاحمتی تحریک کو آخری وارننگ

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

زیورخ(ایگزو نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس میں مختلف ممالک کی شمولیت کے عمل کو تیز کرتے ہوئے ایک بار پھر حماس کو سخت ترین دھمکی دے دی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر غزہ بورڈ آف پیس کی دستخطی تقریب کا بھی انعقاد کیا، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بڑے دعوے کیے۔
ایگزو نیوز کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں مجموعی طور پر امن قائم ہو چکا ہے اور غزہ میں اب صرف چند ”چھوٹے مسائل“باقی رہ گئے ہیں،جن میں حماس سرفہرست ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ حماس کی قیادت پہلے ہی ہتھیار ڈالنے پر آمادگی ظاہر کر چکی ہے اور اب اسے اپنے وعدے پر فوری طور پر عمل کرنا ہو گا۔امریکی صدر نے واضح الفاظ میں خبردار کیا کہ اگر حماس نے جلد از جلد خود کو غیر مسلح نہ کیا تو اسے انتہائی تیزی سے ختم کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے دو سے تین دن اور زیادہ سے زیادہ آئندہ تین ہفتوں میں یہ واضح ہو جائے گا کہ حماس واقعی ہتھیار ڈالتی ہے یا نہیں؟اگر ایسا نہ ہوا تو اس تنظیم کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ حماس کے لیے ہتھیار ڈالنا آسان نہیں کیونکہ یہ تنظیم اسلحے کے ساتھ ہی پروان چڑھی ہے تاہم اب اس کے پاس زیادہ گنجائش نہیں رہی۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ غزہ میں ممکنہ امن فوج کے قیام کے لیے 59 ممالک دلچسپی رکھتے ہیں اور ان میں سے کئی ممالک کا مقصد براہِ راست حماس کے خلاف کارروائی کرنا ہے،غزہ میں ممکنہ امن فوج کے قیام میں شرکت کے لیے 59 ممالک دلچسپی رکھتے ہیں اور ان میں سے کئی ممالک کا مقصد حماس کے خلاف کارروائی کرنا ہے،وہ ممالک غزہ آنا چاہتے ہیں اور حماس کو ختم کرنا چاہتے ہیں وہ جو بھی کر سکتے ہیں،کرنے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری طرف حماس کی جانب سے امریکی صدر کے اس دعوے کی باضابطہ تردید کی گئی ہے کہ اس نے غیر مسلح ہونے کا وعدہ کیا ہے،جس کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔اسی خطاب میں صدر ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی کے حوالے سے گرین لینڈ کے بارے میں بھی سخت موقف اپناتے ہوئے کہنا تھا کہ گرین لینڈ امریکا کی ضرورت ہے اور اس کی حفاظت دنیا کا کوئی ملک یا گروپ آف نیشنز نہیں کر سکتا،سوائے امریکا کے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو گرین لینڈ میں ”گولڈن ڈوم“ میزائل سسٹم قائم کیا جائے گا اور وہاں جدید میزائل نظام تعینات ہو گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا آج اپنی فوجی طاقت، جنگی بحری جہازوں اور میزائل سسٹمز میں ماضی کے مقابلے میں سو فیصد زیادہ مضبوط ہے۔انہوں نے ایف-47 سٹیلتھ طیارے،ایران،یوکرین، نیٹو،کینیڈا اور یورپ کے حوالے سے بھی سخت اور طنزیہ بیانات دیے جبکہ اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا تیسری عالمی جنگ نہیں چاہتا مگر اپنی طاقت استعمال کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز