مسلمان ووٹرز کی حمایت
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس نے. انتخابات میں اپنی جیت کو یقینی بنانے کیلئے مسلمان ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے۔
کملا ہیرس اور ٹرمپ دونوں. غزہ جنگ میں اسرائیل کے ساتھ ہیں. اور دونوں حماس اور حزب اللہ کا صفایا کرنے کیلئے اسرائیلی فوج کو ہتھیار اور امداد دینے کی بات کرتے ہیں۔ فلسطینوں کے خلاف اتنا کچھ کرنے کے باوجود ہیرس اور ٹرمپ چاہتے ہیں. کہ مسلمان ووٹرز اُن کو ووٹ دے۔
امریکی ووٹرز میں. دونوں صدارتی امیدواروں کی مقبولیت کا گراف یکساں طور پر 48 فیصد بتایا جاتا ہے. ایسے میں مسلم ووٹرز کی حمایت اُن کی جیت کو یقینی بنائے گا۔
اگلے انتخابات کی پیش رفت میں. ڈونلڈ ٹرمپ اپنے آپ کو ایک مضبوط دعویدار کے طور پر کھڑا کر رہے ہیں. دریں اثنا، نائب صدر کملا ہیرس مسلم ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں. مشترکہ اقدار پر زور دیتے ہیں۔ دونوں امیدوار ووٹروں کو متحرک کرنے کے لیے اپنی اپنی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں.
واضح رہے. کہ امریکی صدارت اور کانگریس کے انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے. کہ ٹرمپ یا کملا ہیرس کو جیت کیلئے پنسلوینیا، مشی گن ، ایری زونا ، وسکانسن ، جارجیا، نارتھ کیرو لینا اور نیواڈا میں زیادہ ووٹ حاصل کرنے ہوں گے۔ جو صدارتی امیدوار جس ریاست میں ووٹوں کی اکثریت حاصل کرے گا. اُس کو مذکورہ ریاست کے تمام الیکٹورل ووٹ مل جائیں گے۔ اور اس طرح اُس کی کامیابی یقینی ہو جائے گی۔