Home » ٹرمپ نے مذاکرات کے بعد کینیڈا، میکسیکو پر ٹیرف کا نفاذ روک دیا

ٹرمپ نے مذاکرات کے بعد کینیڈا، میکسیکو پر ٹیرف کا نفاذ روک دیا

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر محصولات کے آغاز کو ایک ماہ کے لیے موخر کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک نے امریکا کے ساتھ تارکین وطن کے بہاؤ اور منشیات کے خلاف سرحدی اقدامات کو سخت کرنے کا معاہدہ کیا جس کے بعد ٹرمپ نے ٹیرف کے نفاذ کو ایک ماہ کیلئے موخر کر دیا۔

کینیڈا اور میکسیکو سے امریکہ کو برآمدات پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کے ٹرمپ کی دھمکی نے عالمی تجارتی جنگ کے خدشے کو جنم دیا تھا کیونکہ عالمی اسٹاک مارکیٹیں گر گئی تھیں۔

امریکی ٹیرف کے نافذ ہونے سے چند گھنٹے قبل ٹرمپ کے ساتھ کال کے بعد، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسیکو کے صدر کلاڈیا شین بام دونوں نے التوا کے لیے معاہدے کیے تھے۔

ٹرمپ نے کہا کہ شین بام کے ساتھ "بہت دوستانہ” بات چیت کے بعد وہ میکسیکو پر محصولات کو "فوری طور پر روک دیں گے” اور یہ کہ ان کے ہم منصب نے امریکہ-میکسیکو سرحد پر 10,000 فوجی بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا نے سرحد کو محفوظ بنانے، منشیات کی روک تھام اور منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے تقریباً 10,000 فرنٹ لائن افسران کو تعینات کیا ہے۔

دونوں ممالک کی قیادت سے بات کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ وہ "بہت خوش” ہیں اور ٹیرف میں 30 دن کے لیے روکنے کا اعلان کر رہے ہیں۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز