ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر وہ 5 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں ہار گئے تو وہ مسلسل چوتھی بار امریکی صدارت کیلئے انتخاب نہیں لڑیں گے۔
پروگرام کے ہوسٹ نے ٹرمپ سے پوچھا کہ اگر وہ موجودہ انتخابات میں کامیاب نہیں ہوئے تو کیا وہ چوتھی بار بھی صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ایسا نہیں کرو گا۔ میں الیکشن میں ہار نہیں دیکھ رہا ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ نومبر میں جیت گئے تو وائٹ ہاؤس کی کابینہ میں کس کو شامل کرنا ہے اور کس کو نہیں اس کا فیصلہ ابھی نہیں کیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر بائیڈ کی دستبرداری کے بعد ٹرمپ کو کملا ہیرس کے خلاف سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ کچھ سروے میں ہیرس کو ٹرمپ پر برتری حاصل رہی ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر انتخابات میں نتائج ٹرمپ کے حق میں نہ آئے تو وہ اس کو قبول نہیں کریں گے۔ جس کی وجہ سے ملک میں ہنگامے پھوٹ سکتے ہیں۔