Home » ٹرمپ نے چینی صدر سے ملاقات اچانک منسوخ کر دی،تجارتی جنگ بھڑک اٹھی،چین کا جوابی وار،امریکی جہازوں پر اضافی فیس عائد

ٹرمپ نے چینی صدر سے ملاقات اچانک منسوخ کر دی،تجارتی جنگ بھڑک اٹھی،چین کا جوابی وار،امریکی جہازوں پر اضافی فیس عائد

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

واشنگٹن(ایگزو نیوز ڈیسک)امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ طے شدہ ملاقات اچانک ملتوی کر دی، اس پیش رفت نے عالمی منڈیوں میں بے چینی کی فضا پیدا کر دی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر سے ملاقات کی اب کوئی ضرورت نہیں رہی،انہوں نے عندیہ دیا کہ چین کے ساتھ تجارتی عدم توازن کو درست کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ ٹرمپ کے بقول،چینی درآمدات پر ہم بھاری اضافی محصولات لگانے جا رہے ہیں تاکہ امریکی مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد واشنگٹن میں سیاسی حلقوں میں بھی ہلچل مچ گئی۔ دوسری جانب چین نے امریکہ کے حالیہ اقدامات کے جواب میں سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔بیجنگ  نے امریکی بحری جہازوں پر اضافی بندرگاہ فیس عائد کر دی ہے۔چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان کے مطابق،امریکی جہازوں پر عائد اضافی فیسیں جوابی اقدام کے طور پر عائد کی گئی ہیں،کیونکہ امریکہ کی جانب سے چینی جہازوں پر لگائی گئی فیسیں چینی کمپنیوں کے مفادات کو نقصان پہنچا  رہی ہیں۔ترجمان  نے مزید کہا کہ چین امریکہ کی جانب سے غیرمنصفانہ تجارتی پابندیوں کی شدید مخالفت کرتا ہے اور اگر امریکہ نے اپنی پالیسی میں تبدیلی نہ کی تو چین اپنے مفادات کے دفاع کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے اقدامات مکمل طور پر دفاعی نوعیت کے ہیں اور امید ظاہر کی کہ امریکہ اپنی ” غلط پالیسیوں “ سے رجوع کرے گا تا کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازعات مزید نہ بڑھیں۔اس تمام صورتحال نے امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشمکش کو ایک نئے موڑ پر لا کھڑا کیا ہے،جہاں سفارتی بات چیت کی راہ بند ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور معاشی محاذ پر سخت گیر پالیسیاں غالب آتی جا رہی ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز