جمعرات, جنوری 23, 2025
Home » ٹرمپ کی ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو معطل کرنے کیلئے امریکی سپریم کورٹ سے درخواست

ٹرمپ کی ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو معطل کرنے کیلئے امریکی سپریم کورٹ سے درخواست

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

امریکی صدر منتخب ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ اگر ٹک ٹاک کو اس کے چینی مالک بائٹ ڈانس کے ذریعے فروخت نہیں کیا جاتا تو 20 جنوری کو اُن کی تقریب حلف برداری سے ایک دن پہلے اس ایپ کو بند کرنے والے قانون کو روکا جائے۔

ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے لکھا کہ اس معاملے کی جدت اور پیچیدگی کے پیش نظر، عدالت کو اس قانون کی معیاد میں توسیع کرنے پر غور کرنا چاہیے تاکہ ان مسائل پر مزید وقت دیا جا سکے تاکہ ٹرمپ کو سیاسی حل کی طرف پیش قدمی کرنے کا موقع مل سکے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ اپنے پہلے دورِ اقتدار 2017-21 کے دوران ٹک ٹاک کے سخت مخالف تھے اور انہوں نے قومی سلامتی کی بنیاد پر اس ایپ کو بند کرنے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے خدشات کا اظہار کیا تھا — جو کہ سیاسی مخالفین نے بھی دہرائے — کہ چینی حکومت امریکی ٹک ٹاک صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتی ہے یا اس پلیٹ فارم پر دکھائے جانے والے مواد کو اپنے مفاد میں تبدیل کر سکتی ہے۔

امریکی حکام نے اس ویڈیو شیئرنگ ایپ کی مقبولیت پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ اس کی پیرنٹ کمپنی بیجنگ کی تابع ہے اور اس کا استعمال پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے کیا جا رہا ہے، جو کمپنی اور چینی حکومت نے مسترد کر دیا تھا۔

ٹرمپ نے ایک امریکی کمپنی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ٹک ٹاک کو خرید لے جس میں حکومت بھی فروخت کی قیمت میں حصہ دار ہو، اور ان کے جانشین جو بائیڈن نے اسی وجہ سے ایک قانون پر دستخط کیے تھے جس کے تحت ٹک ٹاک کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

 

 

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز