Home » ٹرمپ کا حیران کن فیصلہ،آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان

ٹرمپ کا حیران کن فیصلہ،آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان

by ahmedportugal
14 views
A+A-
Reset

واشنگٹن(ایگزو نیوز ڈیسک)آبنائے ہرمز جیسے حساس اور عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری راستے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اچانک اعلان نے بین الاقوامی سطح پر تشویش اور تجسس کی نئی لہر پیدا کر دی ہے۔ ناکہ بندی ختم کرنے کے دعوے کے بعد خطے کی صورتحال ایک نئے موڑ میں داخل ہو گئی ہے، جہاں توانائی کی ترسیل، علاقائی کشیدگی اور عالمی سفارت کاری کے توازن پر براہ راست اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز سے متعلق اچانک اور غیر معمولی اعلان نے عالمی سیاست اور توانائی کی منڈیوں میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے، جہاں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ کی ناکہ بندی ختم کر دی گئی ہے اور اب سمندری آمدورفت بلا رکاوٹ جاری رہے گی۔اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں امریکی صدر نے موقف اختیار کیا کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کسی بھی قسم کے ٹول یا رکاوٹ کے بغیر مکمل طور پر کھولا جانا چاہیے تاکہ بین الاقوامی جہاز رانی متاثر نہ ہو۔ ان کے مطابق اگر اس راستے میں بارودی سرنگیں موجود ہیں تو انہیں فوری طور پر ختم کیا جائے گا، اور امریکا کے جدید مائن سویپنگ نظام نے پہلے ہی کئی خطرناک بارودی آلات کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ خطے میں رکی ہوئی شپنگ اب دوبارہ معمول کے مطابق بحال ہو سکتی ہے، تاہم اس عمل کے دوران ایران کو بھی اپنے حصے کی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی، جس میں مبینہ طور پر موجود بارودی سرنگوں کی صفائی شامل ہے۔ان کے بقول ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق حساس مواد زیر زمین موجود ہے،جسے ماضی میں ہونے والی کارروائیوں کے نتیجے میں نقصان پہنچا۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکا کے پاس وہ تکنیکی صلاحیت موجود ہے جس کے ذریعے اس مواد کو نکال کر مزید کارروائی کی جا سکتی ہے، تاہم اس عمل میں بین الاقوامی اداروں اور متعلقہ فریقین کی شمولیت کو بھی ضروری قرار دیا۔امریکی صدر نے عندیہ دیا کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ کیلئے وائٹ ہاوس کے سیچوایشن روم میں اہم اجلاس جاری ہے، جہاں اعلیٰ حکام صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔
عالمی مبصرین کے مطابق آبنائے ہرمز سے متعلق یہ بیان خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے، جبکہ توانائی کی عالمی منڈی بھی اس پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز