Home » ٹرمپ انتظامیہ کا صحت کے نام پر امتیازی فیصلہ،موٹے اور ذیابیطس کے شکار غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی،نئی امریکی پالیسی پر دنیا برہم

ٹرمپ انتظامیہ کا صحت کے نام پر امتیازی فیصلہ،موٹے اور ذیابیطس کے شکار غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی،نئی امریکی پالیسی پر دنیا برہم

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

نیویارک(ایگزو نیوز ڈیسک)امریکہ نے امیگریشن پالیسی میں ایک چونکا دینے والا قدم اٹھاتے ہوئے موٹاپے اور ذیابیطس کے شکار غیر ملکیوں کو ویزا دینے سے انکار کا اعلان کر دیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام ” صحت عامہ کے خطرات میں کمی اور قومی مفاد کے تحفظ “ کے لیے کیا جا رہا ہے۔
غیرگ ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دنیا بھر میں موجود امریکی سفارت خانوں کو جاری نئے مراسلے میں واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ موٹاپے یا ذیابیطس میں مبتلا افراد کی ویزا درخواستیں مسترد کی جائیں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ میں داخل ہونے والے افراد کو مخصوص طبی معیارات پر پورا اترنا ہو گا تا کہ طویل مدتی صحت کے اخراجات اور وبائی خطرات کو روکا جا سکے۔امریکی حکومت کے اس فیصلے  نے عالمی سطح پر شدید بحث چھیڑ دی ہے۔ماہرین صحت اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس پالیسی کو ” امیگریشن میں امتیازی سلوک کی نئی شکل “ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ بنیادی انسانی حقوق اور مساوات کے اصولوں سے متصادم ہے۔ان کا کہنا ہے کہ موٹاپا اور ذیابیطس جیسے امراض کو کسی شخص کے ویزا یا رہائشی حقوق سے مشروط کرنا غیر اخلاقی اور غیر انسانی اقدام ہے۔دوسری جانب امریکی انتظامیہ کا موقف ہے کہ یہ قانون کسی مخصوص قوم یا گروہ کے خلاف نہیں بلکہ ” صحت کی بنیاد پر احتیاطی اقدام “ ہے۔ابھی تک حکومت کی جانب سے اس پالیسی کے نفاذ کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تا ہم ذرائع کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں یہ فیصلہ مرحلہ وار لاگو کیا جا سکتا ہے۔امریکی پالیسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ قانون نافذ ہوا تو ہزاروں درخواست دہندگان متاثر ہوں گے،خاص طور پر وہ افراد جو طبّی وجوہات کے باعث امریکہ کے معیارات پر پورا نہیں اترتے۔اس فیصلے نے عالمی برادری میں امیگریشن پالیسیوں کے مستقبل پر بھی نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز