Home » پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی، جس کی ٹرافی کی رونمائی کرائسٹ چرچ کے خوبصورت پورٹ ہلز پر کی گئی۔

اس موقع پر پاکستان کے محمد حارث اور نیوزی لینڈ کے کپتان ایش سودھی نے ٹرافی کی رونمائی کی اور تصاویر بنوائیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم گزشتہ روز کرائسٹ چرچ پہنچی تھی، جہاں ایک دن کے آرام کے بعد آج اپنے پہلے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ قومی اسکواڈ نے ہیگلے اوول میں پریکٹس کی، جس میں بیٹرز اور بولرز نے نیٹس سیشن سے پہلے ایکسرسائز ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔

سلیکشن کمیٹی نے محمد رضوان سے ٹی 20 کی کپتانی واپس لے کر انہیں اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ بابر اعظم اور نسیم شاہ بھی ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلمان علی آغا کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے، جبکہ شاداب خان کی طویل عرصہ بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور انہیں نائب کپتان بنایا گیا ہے۔

ٹی 20 سیریز کے بعد تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، جس کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔ بابر اعظم اور نسیم شاہ ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، تاہم شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز