بدھ, مارچ 26, 2025
Home » سہ ملکی سیریز: جنوبی افریقہ کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 305 رنز کا ہدف

سہ ملکی سیریز: جنوبی افریقہ کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 305 رنز کا ہدف

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے میتھیو بریٹزکے کے 150 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 305 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔

لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ تو پروٹیز نے مقرر 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے میتھیو بریٹزکے نے 150 ، جیسن اسمتھ 41 جبکہ ویان مولڈر 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں کیویز نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ دوسرا میچ جیتنے کی صورت میں نیوزی لینڈ ٹیم ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ نے ٹیم میں زخمی رچن رویندرا کی جگہ ڈیون کونوے کو شامل کیا ہے۔ آل راؤنڈر پاکستان کی اننگز کے 38ویں اوور میں کیچ لینے کی کوشش کے دوران فلڈ لائٹس میں گیند کی نظر سے محروم ہونے کے بعد ماتھے پر لگنے سے لہولہان ہو گئے تھے۔

نیوزی لینڈ الیون:

ڈیون کونوے، ول ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (وکٹ)، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر (کپتان)، بین سیئرز، میٹ ہنری، ول اوورکے

جنوبی افریقہ الیون:

ٹیمبا بووما (کپتان)، میتھیو بریٹزکے، جیسن اسمتھ، کائل ویرین (وکٹ)، ویان مولڈر، میہلالی مپونگوانا، سینوران متھوسمی، ایتھن بوش، جونیئر ڈالا، لونگی نگیڈی، تبریز شمسی

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز