پاکستان کے کپتان محمد رضوان اور آغا سلمان کی شاندار سنچریوں کی بدولت قومی ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی۔
آغا اور رضوان کی چوتھی وکٹ کی ریکارڈ شراکت نے پاکستان کو ریکارڈ 353 رنز کا ہدف چار وکٹوں پر حاصل کرنے میں مدد فراہم کی۔
اسی مقام پر 14 فروری کو فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے کپتان ٹیمبا باوما، میتھیو بریٹزکے اور ہینرک کلاسن کی نصف سنچریوں کی بدولت 5-352 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ نسیم شاہ اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔