Home » سہہ فریقی سیریز: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

سہہ فریقی سیریز: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

لاہور: نیوزی لینڈ نے سہہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی۔
331 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 252 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان کے علاوہ کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ فخر زمان نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 7 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے۔
اسٹار بلے باز بابر اعظم صرف دس رنز بنا کر ہی آوٹ ہوگئے۔ کپتان محمد رضوان بھی تین رنز پر چلتے بنے۔
اس سے قبل مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 330 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے کین ولیمسن 58 ، ڈیرل مچل 81 بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ گلین فلپس 106 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز