Home » مردان میں تربیتی طیارہ تباہ،2 اہلکار شہید، 2 شہری زخمی

مردان میں تربیتی طیارہ تباہ،2 اہلکار شہید، 2 شہری زخمی

by ahmedportugal
14 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)مردان کے علاقے کاٹلنگ روڈ پر جبر نہر کے قریب تربیتی طیارہ گر کر حادثے کا شکار ہو گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار 2 اہلکار موقع پر شہید ہو گئے جبکہ حادثے کے نتیجے میں 2 راہگیر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ مردان میں تربیتی طیارہ گر گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مردان کے علاقے جبر میں تربیتی طیارہ گر گیا، پولیس کے مطابق مردان واقعہ کی ابتدائی رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کر دی گئی، مردان میں تربیتی طیارہ صبح 8 بج کر 25 منٹ پر کاٹلنگ روڈ پر کریشن ہوا۔ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور فائر وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار 2 اہلکار موقع پر شہید ہو گئے، جبکہ حادثے کے نتیجے میں 2 راہگیر شدید زخمی ہوئے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز