پنجاب کے علاقے فتح جنگ کے قریب ایک المناک بس حادثے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق M-14 موٹر وے پر بہاولپور سے اسلام آباد جانے والی بس فتح جنگ کے قریب خوفناک سڑک حادثہ کا شکار ہو گئی۔
جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک، جب کہ سات زخمی ہوئے۔ زخمیوں کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا۔
موٹروے پولیس نے مزید بتایا کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔