Home » برزل پاس پر برفانی تودہ گرنے کا المناک واقعہ،پاک فوج کے بہادر کیپٹن اصمد،سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ جام شہادت نوش کر گئے

برزل پاس پر برفانی تودہ گرنے کا المناک واقعہ،پاک فوج کے بہادر کیپٹن اصمد،سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ جام شہادت نوش کر گئے

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

راولپنڈی(ایگزو نیوز ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برزل پاس کھولنے کے لیے برف ہٹانے کے دوران پیش آنے والے المناک واقعے میں کیپٹن سمیت تین اہلکار شہید ہو گئے۔ آپریشن کے دوران بھاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا تھا اور برف ہٹانے کی قیادت کیپٹن اصمد گلفام نے کی۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ 3 جنوری 2026 کی رات 2 بجے برفانی تودے کے گرنے سے پیش آیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں کیپٹن اصمد گلفام،سپاہی رضوان اور سویلین مشین آپریٹر عیسیٰ برف تلے دب گئے تاہم فوری اور انتھک کوششوں کے بعد چاروں کو برفانی تودے کے نیچے سے نکالا گیا۔بدقسمتی سے کیپٹن اصمد گلفام،سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ نے جام شہادت نوش کر لیا۔یہ شہدا انتہائی دشوار اور نا مساعد موسمی حالات میں برف ہٹانے کے آپریشن کی قیادت کر رہے تھے،جس سے ان کی قربانی اور فرض شناسی واضح طور پر سامنے آتی ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہدا کی قربانی پاک فوج کے عزم اور وطن کے دفاع کے جذبے کی روشن مثال ہے۔ پاک فوج کے تمام رینکس ملک کے دفاع اور عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں اور ہر حالت میں اپنے فرض کی تکمیل کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ شہید کیپٹن اصمد 28 سالہ اور لاہور کے رہائشی تھے۔ آئی ایس پی آر نے ان کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ فوجی حکام نے کہا کہ یہ قربانیاں قوم کے لیے تحریک اور پاکستان کی سلامتی کے لیے عزم کا مظہر ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز