برسلز(اسلم مراد ) یورپی یونین نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرکے دوسرے ممالک جاکر ان چالانوں اور جرمانوں سے بچنے کے قانونی راستے بند کردئیے ہیں اور نیا ٹریفک جرمانے کا مشترکہ سسٹم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
جی ہاں اب یورپی یونین کے ستائیس ممالک میں آپ جس ملک میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کریں گے چالان آپ کے مستقل رہائش کے پتے پر پہنچ جائے گا ۔ مثال کے طور پر اگر آپ سویڈن سے تعلق رکھتے ہیں اور ڈنمارک میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو سویڈن میں آپ کے گھر ٹریفک جرمانہ کا چالان پہنچ جائے گا اور اگر آپ ادا نہیں کریں گے تو آپ کے اکاونٹ سے رقم ادا کردی جائے گی اور اگر اکاونٹ میں بھی رقم نہ ہوئی تو آپ کو اپنے ڈرائیونگ لائسنس سے محروم ہونا پڑسکتا ہے۔
اسی طرح ایسے لوگ جو شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم میں اپنا لائسنس گنوا بیٹھے تھے اب یورپی یونین کے کسی بھی ملک سے لائسنس نہیں بنوا سکیں گے اور انہیں محتاط رہنا پڑ سکتا ہے۔