Home » ایران میں طوفان قریب،پاکستان کو ہوشیار رہنا ہو گا ،سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے حکومت کو خبردار کر دیا

ایران میں طوفان قریب،پاکستان کو ہوشیار رہنا ہو گا ،سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے حکومت کو خبردار کر دیا

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے ایران میں جاری صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران کے تناظر میں مکمل طور پر چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید قصوری نے کہا کہ اگر امریکا یا اسرائیل ایران کے خلاف کوئی قدم اٹھاتے ہیں تو پورا خطہ تباہی کی طرف جا سکتا ہے، اور یہ پاکستان کے لیے بھی سنگین خطرہ ہو گا۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو کسی بھی فریق کی حمایت میں ملوث ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ موجودہ حالات کا بغور مشاہدہ کرنا چاہیے۔خورشید قصوری نے ایران کو پاکستان کا برادر ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاریخی طور پر دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط اور دوستانہ رہے ہیں جبکہ موجودہ احتجاج اور معاشی بحران کو سمجھنے کے لیے اس پس منظر کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔سابق وزیر خارجہ  نے وینزویلا کی صورت حال کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہاں بھی احتجاج جاری ہے مگر ایران کی صورتحال اس سے مختلف اور زیادہ نازک ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت نے امریکی اور اسرائیلی ممکنہ اقدامات کے بعد قومی یکجہتی کے نام پر عوام کو اکٹھا کیا تاہم  اب عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل رہی ہے،جو ملک کی اندرونی صورت حال کو مزید پیچیدہ کر سکتی ہے۔خورشید قصوری نے مزید کہا کہ ایران کی سرحد پاکستان کے ساتھ جڑتی ہے اور اگر وہاں بد امنی یا بغاوت شدت اختیار کرے تو پاکستان کے افغان بارڈر پر پہلے سے موجود مسائل اور ہندوستان سے تعلقات پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت کے خلاف پبلک اوپینین اور اقتصادی مشکلات قابل فہم ہیں مگر یہ سمجھنا غلط ہو گا کہ کوئی بیرونی طاقت آسانی سے قبضہ کر سکتی ہے۔انہوں نے وینزویلا کی مثال سے سمجھایا کہ امریکی ٹروپس وہاں گراونڈ پر نہیں تھے اور اسی طرح ایران میں بھی ابھی کوئی امریکی فوجی مداخلت نہیں ہوئی۔خورشید قصوری نے کہا کہ ایران کی گراونڈ صورتحال اور جوہری طاقت کی بنیاد پر خطے کے حالات دیگر ممالک،جیسے افغانستان اور عراق سے مختلف ہیں اور امریکا کو اس حقیقت کا ادراک ہے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو اس موقع پر مکمل وضاحت کے ساتھ اپنا موقف اپنانا ہو گا اور خطے میں ممکنہ تباہ کاری سے بچنے کے لیے حکمت عملی پر غور کرنا ضروری ہے۔ان کے مطابق ایران میں ہونے والے بحران اور اس کے عالمی اثرات پاکستان کے لیے آسانی سے حل نہ ہونے والا مسئلہ ہیں،جس کے لیے پیشگی چوکسی اور محتاط پالیسی اختیار کرنا لازمی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز