نیویارک (اسلم مراد ) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ دانتوں کو سفید نہیں بلکہ پیلا کرتے ہیں۔
دانتوں کی صحت اور صفائی کے لیے انسان صدیوں سے کوشیشیں کرتا آرہا ہے کبھی انسان نے کوئلے ، ریت ، مٹی اور کبھی مسواک کا استعمال کرتے ہوئے دانتوں کو صاف اور سانسوں کو خوشگور رکھنے کی کوشش کی اور اس کوشش میں انہیں ہمیشہ کامیابی ملی لیکن جدید زمانے کے جدید انداز میں دانت صاف کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ مارکیٹ میں آگئے اور پوری دنیا میں دانتوں کو صاف اور سفید کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال شروع کردیا گیا۔
لیکن حال ہی میں یوٹیوٹ کی ایک ویڈیو جس پر لاکھوں ویوز آئے ہیں اس ویڈیو نے صحت کے ماہرین میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ یوٹیوب ویڈیو میں ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اگرچہ ٹوتھ پیسٹ دانتوں کو سفید کرتے ہیں لیکن درحقیقت وہ دانتوں کا اصل رنگ سامنے لاتے ہیں اور اگر ٹوٹھ پیسٹ کا مسلسل استعمال کیا جائے تو دانت سفید کی بجائے پیلے ہوجاتے ہیں۔ اس لیے ٹوتھ پیسٹ کی بجائے مسواک استعمال کی جانی چاہیے۔