ہالی وڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار ٹام کروز کی اپنی دیرینہ ایجنٹ مہا دخیل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں زور پکڑنے لگی۔
ڈیلی میل نے رپورٹ کیا کہ کروز کو اپنی ایجنٹ کے ساتھ بدھ، 18 دسمبر کو ایک خوشگوار شام سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔ وہ ایک دوسرے کی کمپنی میں بہت آرام دہ دکھائی دیئے۔ دخیل کو کروز کے بازو سے پیار کرتے اور ہنستے ہوئے دیکھا گیا۔
دونوں لندن کے ایک ہوٹل میں 7 بجے کھانا کھانے گئے اور 11 بجے وہاں سے روانہ ہوئے۔ اس ہفتے کے شروع میں ہالی وڈ اسٹار کو دخیل کو لندن کے چلٹرن فائر ہاؤس میں چھوڑتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ٹاپ گن اسٹار کی کئی سالوں سے متعدد خواتین سے تعلق کی تاریخ ہے۔ 62 سالہ اداکار نے تین شادیاں بھی کی ہیں۔
خیال رہے کہ دخیل وہی ایجنٹ ہے جسے کروز نے 2023 میں اپنی فلسطین نواز سوشل میڈیا پوسٹس پر برطرف کیے جانے کی حمایت کی تھی۔