جمعرات, جنوری 16, 2025
Home » ٹام کروز کو امریکی بحریہ کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ٹام کروز کو امریکی بحریہ کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا گیا

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

ہالی ووڈ کے معروف ایکشن اسٹار ٹام کروز کو ان کی ہمت اور بہادری کے اعتراف میں امریکی نیوی کا سب سے بڑا شہری اعزاز دیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق 62 سالہ اداکار ٹام کروز کو یہ اعزاز امریکی نیوی کے سیکرٹری کارلوس ڈیل ٹورو نے دیا۔ یہ تقریب لانگ کراس اسٹوڈیوز، چیرٹسی، سرے میں منعقد کی گئی، جہاں مِشن امپوسیبل کے اسٹار نے میڈل کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

اس اہم موقع پر کروز نے نیوی کوٹ سوٹ، سفید قمیض، ہلکے نیلے رنگ کی ٹائی اور ڈریس شو پہن رکھے تھے۔ تصاویر میں ٹام کروز کو امریکی نیوی کے سیکرٹری کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو گرے سوٹ اور ٹائی میں ملبوس تھے۔

یاد رہے کہ امریکی نیوی یہ اعزاز ان شہریوں کو دیتی ہے جنہوں نے طویل عرصے تک نیوی کی خدمت میں نمایاں کام کیا ہو۔ اس سے قبل اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اسٹیون اسپیلبرگ اور ٹام ہینکس کو بھی یہ اعزاز فلم "سیونگ پرائیویٹ راین” پر ان کے کام کی وجہ سے دیا گیا تھا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز