Home » جنرل ہسپتال میں بچے کو بروقت طبی امداد فراہم،سوشل میڈیا ویڈیو من گھڑت قرار

جنرل ہسپتال میں بچے کو بروقت طبی امداد فراہم،سوشل میڈیا ویڈیو من گھڑت قرار

by ahmedportugal
15 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)جنرل ہسپتال لاہور کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایمرجنسی میں لائے جانے والے بچے کو فوری اور بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔
ترجمان ہسپتال کے مطابق بچے کو جیسے ہی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا،ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز نے فوری طور پر اس کا معائنہ کر کے ضروری طبی سہولیات فراہم کرنا شروع کر دیں۔اسی دوران دیگر زخمی افراد کو بھی تشویشناک حالت میں ایمرجنسی میں لایا گیا،جنہیں بچانے کے لیے میڈیکل ٹیم نے فوری اقدامات کیے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔مزید بتایا گیا کہ ضلع قصور میں پیش آنے والے ایک حادثے کے زخمیوں کو بھی اسی دوران جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،جن کی جان بچانے کے لیے ڈاکٹرز نے بروقت اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے اور تمام تر طبی سہولیات فراہم کیں۔

ہسپتال انتظامیہ نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر بچے کی مرہم پٹی میں تاخیر سے متعلق گردش کرنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہر مریض کو ترجیحی بنیادوں پر علاج فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت مستعد رہتا ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔مزید برآں، انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ معلومات پر یقین کرنے سے گریز کریں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز