اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں ملوث ملزم عمر حیات عرف کاکا کو پولیس نے 20 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ ملزم بھی ٹک ٹاکر ہے اور خود کو مقتولہ کا "دوست” بتاتا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم قتل کے بعد فیصل آباد فرار ہو گیا تھا، جہاں سے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اسے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ مقتولہ کا موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملزم کو 20 گھنٹوں میں گرفتار کرنا قابلِ تحسین عمل ہے۔
یاد رہے، ثناء یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد میں ان کے گھر پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔