بائٹ ڈانس کے بانی ژانگ یمنگ:
بائٹ ڈانس کے بانی ژانگ یمنگ چین کے سب سے امیر شخص بن گئے۔ اُن کی ذاتی دولت 49.3 بلین ڈالر ہے۔چینی میڈیا کے مطابق. 41 سالہ ژانگ جو 2021 میں بائٹ ڈانس کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے. 26 سالوں میں. چین کے امیر ترین شخص کا تاج پہننے والے 18 ویں فرد بن گئے ہیں۔
ژانگ یمنگ کی دولت میں اضافہ ہونے کے بعد ژونگ شانشن. چین کے امیر افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ اُن کی دولت 47.9 بلین ڈالر ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق. امریکی اثاثوں پر قانونی جنگ کے باوجود. بائٹ ڈانس کی عالمی آمدنی. گزشتہ سال 30 فیصد بڑھ کر 110 بلین ڈالر ہو گئی۔
ٹک ٹاک کی پیرنٹ کمپنی. بائٹ ڈانس کے بانی ژانگ یمنگ کو حال ہی میں چین کے امیر ترین آدمی کا تاج پہنایا گیا ہے، جو کہ عالمی توجہ حاصل کرنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بے پناہ کامیابی کی عکاسی کرتا ہے۔ چونکہ ٹک ٹاک مختصر شکل کے ویڈیو منظر نامے پر غلبہ حاصل کر رہا ہے، لاکھوں صارفین کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے اور نمایاں اشتہاری آمدنی پیدا کر رہا ہے، ژانگ کی دولت نے چین کے دیگر ممتاز ارب پتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
چین کے ساتھ ٹک ٹاک کے تعلق کی وجہ سے امریکا سمیت کئی مغربی ممالک اس معروف کمپنی پر پابندی لگانے کا سوچ رہے ہیں حالانکہ بائٹ ڈانس بار بار یہ یقین دلا چکا ہے کہ وہ چین کے اثر و رسوخ سے آزار ہے۔ اس سب کے باوجود امریکا جنوری میں ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا سوچ رہا ہے۔