جمعرات, جنوری 23, 2025
Home » پی ٹی آئی کو فیض حمید کے ساتھ تعلقات کا فائدہ کم نقصان زیادہ پہنچا ہے: شیر افضل مروت

پی ٹی آئی کو فیض حمید کے ساتھ تعلقات کا فائدہ کم نقصان زیادہ پہنچا ہے: شیر افضل مروت

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کو سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے ساتھ تعلقات کا فائدہ کم نقصان زیادہ ہوا ہے۔

ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب آئی ایس پی آر نے اعلان کیا کہ سابق آئی ایس آئی چیف پر متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا اور آفیشل سیکریٹس ایکٹ کی خلاف ورزی شامل ہے۔ فوجی عدالت نے 12 اگست کو جنرل فیض کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل (ایف جی سی ایم) کا آغاز کیا تھا۔

لکی مروت سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ سیاستدان نے جنرل فیض کو جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے ہم پلہ قرار دیتے ہوئے کہا، جنرل فیض ہمارے لیے اتنے ہی نقصان دہ ثابت ہوئے جتنا جنرل باجوہ۔ ان کے پی ٹی آئی کے ساتھ قریبی تعلقات ہونے کی وجہ سے ہم نے رجیم چینج آپریشن میں بھی بھاری قیمت ادا کی تھی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے فیض حمید کی گرفتاری کے بعد خود کو اور اپنی پارٹی کو سابق جنرل سے دور کر لیا تھا، اور کہا تھا، میرے اور فیض کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوج فیض حمید کے خلاف احتساب چاہتی ہے تو اسے یہ عمل جاری رکھنا چاہیے، تاہم انہوں نے فوج کو یہ مشورہ بھی دیا کہ احتساب کا عمل ہر سطح پر اور یکساں ہونا چاہیے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز