کرکٹ شائقین کو آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ایونٹ کی ٹکٹس خریدنے کے دوران پریشانی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ زیادہ ٹریفک کی وجہ سے آفیشل ویب سائٹ کے سرورز بیٹھ گئے۔
آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ کی ٹکٹوں کی فروخت پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے لائیو ہوئی جس میں شائقین نے غیر معمولی دلچسپی ظاہر کی۔
توقع سے زیادہ صارفین آنے کے بعد، آن لائن ٹکٹنگ ویب سائٹ نے اپنے سرورز کی تعداد میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کے روز آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ کی ٹکٹنگ سے متعلق معلومات شیئر کیں جن کی قیمتیں 1,000 سے 25,000 روپے تک ہیں، اس کا انحصار مقامات، نشستوں کے زمرے اور میچوں پر بھی ہے۔
ٹکٹیں متعدد کیٹیگریز میں دستیاب ہوں گی، بشمول جنرل انکلوژر، فرسٹ کلاس، پریمیم، وی آئی پی، وی وی آئی پی اور گیلری، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ شائقین اپنی ترجیحات کے مطابق ایک آپشن کا انتخاب کرسکیں۔