کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں نیشنل سٹیڈیم پاکستان سپر لیگ 11 میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں حیدرآباد کنگزمین نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔
ایگزو نیوز کے مطابق 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگزمین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ ٹیم کی جانب سے عرفان خان 29 اور حسان خان 33 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے جبکہ معاذ صداقت 37، عثمان خان 27 اور کپتان مارنس لبوشین 26 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز اسکور کیے۔ سعد بیگ نے 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ کپتان معین علی نے صرف 16 گیندوں پر 44 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ دیگر بلے بازوں میں سلمان آغا 24، محمد وسیم 25 اور اعظم خان 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے باولنگ میں حنین شاہ اور محمد علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دیگر باولرز نے بھی اہم مواقع پر رنز کی رفتار کو قابو میں رکھا۔کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں شائقین کو ایک بھرپور اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، جس میں آخری اوور تک میچ کا فیصلہ نہ ہو سکا اور بالآخر حیدرآباد کنگزمین نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد فتح اپنے نام کی۔
سنسنی خیز مقابلہ،حیدرآباد کنگزمین نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
7