پاک فوج نے افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والے تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد سے دہشتگردوں کے ایک گروہ نے دراندازی کی کوشش کی جسے بہادر فوج نے ناکام بنا دیا۔ گروہ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے 3 دہشتگرد مارے گئے۔ پاک فوج نے دہشتگردوں کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے دہشتگردوں کے خلاف کامیابی کارروائی پر سکیورٹی اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔