سہون شریف میں کار اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم میں کم از کم تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں حیدرآباد سے سہون شریف جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث پشاور سے کراچی جانے والی کوچ سے ٹکرا گئی۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افراد موقع پر ہی جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ دوسری جانب پولیس نے بھی تفتیش شروع کردی ہے۔