آزاد جموں و کشمیر کی وادی نیلم میں جیپ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق، چار دیگر زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ وادی نیلم بابون روڈ پر پیش آیا، زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل راولاکوٹ میں آزاد پتن پانا پل کے قریب مسافروں کو لے جانے والی کوسٹر کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا تھا۔ کمشنر راولاکوٹ کے مطابق کوسٹر راولپنڈی سے راولاکوٹ جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
19 اگست کو گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں ایک گاڑی کھائی میں گرنے سے کم از کم سات مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔
شاہراہ قراقرم کے قریب گاڑی کھائی میں گرنے سے دیامر بھاشا ڈیم پر کام کرنے والے سات مزدور جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا تھا۔