Home » گجرپورہ میں ہولناک سانحہ،گودام میں آگ لگنے سے 3 معصوم بچے جھلس کر جاں بحق

گجرپورہ میں ہولناک سانحہ،گودام میں آگ لگنے سے 3 معصوم بچے جھلس کر جاں بحق

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گجرپورہ کی چائنہ سکیم میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے نے پورے شہر کو سوگ میں ڈبو دیا، جہاں کباڑ کے ایک گودام میں اچانک لگنے والی آگ نے تین کمسن بچوں کی جان لے لی۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ تیزی سے پھیلی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،جس کے نتیجے میں قریب موجود بچے شدید جھلس گئے۔
حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ علیزہ، 4 سالہ علی احمد اور 2 سالہ فضا شامل ہیں، جو شدید جھلسنے کے باعث ہسپتال منتقل کیے گئے تاہم جانبر نہ ہو سکے۔واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا جبکہ مقامی افراد بھی شدید صدمے اور خوف و ہراس کا شکار نظر آئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں تاہم متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ واقعے کی اصل وجہ سامنے لائی جا سکے اور آئندہ ایسے حادثات سے بچاو ممکن بنایا جا سکے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔واقعہ ایک بار پھر شہری علاقوں میں حفاظتی اقدامات کی کمی اور آتشزدگی سے نمٹنے کے ناکافی انتظامات پر سنگین سوالات کھڑے کر رہا ہے،جس پر شہریوں اور ماہرین کی جانب سے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز