Home » 24 نومبر کو احتجاج کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں، نواز شریف

24 نومبر کو احتجاج کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں، نواز شریف

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں ، اُن کو حکومت کی اچھی کارکردگی ہضم نہیں ہو رہی۔

سابق وزیر اعظم اپنی بیٹی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ لندن سے واپس پاکستان آنے کیلئے ایون فیلڈ سے ائیرپورٹ پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف چھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب، پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اُن کا یہ احتجاج جمہوریت کی خاطر ہے۔ پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کو شروع ہونے والا احتجاج اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک بانی کو جیل سے رہائی نہیں مل جاتی۔ پی ٹی آئی رہنماوں نے مزید کہا ہم اس جعلی حکومت کو نہیں مانتے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز