غیر ملکیوں کو ریڈیڈنٹس کارڈ جاری:
پرتگال ( اسلم مراد ) غیر ملکیوں کو ریڈیڈنٹس کارڈ جاری کرنے. اور ان کی سیٹلمنٹ درخواستوں پر فیصلہ کرنے والے. ادارے (AIMA)نے اعلان کیا ہے. کہ وہ چار لاکھ درخواستوں پر جون 2025تک فیصلہ کردے گا. اور اس طرح سالوں سے انتظار کی سولی پر لٹکے. غیر ملکی تارکین وطن کی درخواستوں پر فیصلہ بھی ہو جائے گا.
پرتگال میں رہنے والے غیر ملکیوں کے لیے بڑی خبر. ملک غیر ملکیوں اور غیر ملکی باشندوں کی مدد کے لیے. اپنی پالیسیوں کو بڑھا رہا ہے۔ رہائشی اجازت ناموں کے لیے نئے ہموار طریقہ کار. انگریزی میں دستیاب خدمات کی بڑھتی ہوئی تعداد. اور غیر عادتی رہائشی (NHR) اسکیم کے تحت ٹیکس مراعات کے ساتھ، پرتگال طویل مدتی آباد کاری کے خواہاں افراد کے لیے ایک پرکشش مقام بنا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق. پرتگال کے ادارے (AIMA) نے ارٹیکل 88,89کو بند کرنے کے بعد پرانی درخواستوں کو تیزی کے ساتھ نمٹانا شروع کردیا ہے. اور اس حوالے سے اعلان کیا تھا. کہ پندرہ دفاتر قائم کئیے جائیں گے. دس دفاتر پہلے سے ہی مختلف علاقوں میں قائم کردئے گئے تھے جبکہ دو مزید دفاتر لزبن کے قریبی علاقوں میں قائم کئیے جارہے ہیں. اس سے درخواستوں میں غیر ضروری طوالت کا بھی خاتمہ ہو جائے گا. اور لوگوں کی شکایات کا بھی ازالہ ہو جائے گا.