ملک میں 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے تک کمی متوقع ہے۔ آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اڑھائی روپے تک کمی کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 3 روپے 45 پیسے،لائٹ ڈیزل 5 روپے 60 پیسے تک سستا ہو سکتا۔
قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناسب سے ہوگی۔ انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی ہے۔ اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے حتمی ورکنگ 15 فروری کو حکومت کو بھجوائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں گے۔ جبکہ وزارت خزانہ آئندہ 15 روز کیلئے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔