بدھ, مارچ 26, 2025
Home » پی ٹی آئی میں ڈسپلن کا بہت بڑا فقدن نظر آرہا ہے، شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی میں ڈسپلن کا بہت بڑا فقدن نظر آرہا ہے، شوکت یوسفزئی

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پارٹی میں ڈسپلن کا بہت بڑا فقدن نظر آرہا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی لیڈرشپ سے اپیل کرتا ہوں کہ پارٹی میں ڈسپلن قائم کرے اور جو لوگ بھی سستی شہرت کے لیے پارٹی کو استعمال کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوابی جلسے میں جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے۔ بانی جیل میں ہے اور ہم باہر بیٹھ کر عہدے عہدے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوابی میں تاریخی جلسہ کرنے پر ورکروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو خود اپنے خرچے پر بانی کی کال پر صوابی پہنچے۔ پارٹی میں سزا و جزا کا عمل شروع کرنے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ گورنر پنجاب نے حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت فارم 47 کی ہے، اور عطا تارڈ فارم 47 کے ایم این اے ہیں۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ عطا تارڈ کو فوری طور پر وزارت سے ہٹا کر ان کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔ یہ بات ایک عام آدمی نے نہیں پیپلز پارٹی کے گورنر پنجاب نے کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ ایک سال میں اندھیرے سے اجالے کا سفر شروع ہو گیا ہے، یہ کون سا اجالا ہے جو نظر ہی نہیں آرہا۔ یہ شاید اس اندھیرے سے اجالے کے سفر کا ذکر ہے جس میں ایک سال پہلے تاریکی میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کرکے دن کے اجالے میں فارم 47 کی جعلی حکومت بنائی گئی۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آج معیشت تباہ، ادارے تباہ ، کارخانے بند، انویسٹمنٹ ختم، سرمایہ کار ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں جبکہ ایکسپورٹ کم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا شوشہ حکومت نے خود چھوڑا ہے ہمیں اللہ کے سوا کسی سے امید نہیں ہے۔ لیکن یہ یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر ٹرمپ نے کال کی تو شہباز شریف کھڑے ہو کر کال سنیں گے۔

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز