Home » "دنیا کی مہنگی ترین شادی: دلہن کے میک اپ، لباس اور زیورات پر 3 ارب سے زائد خرچ”

"دنیا کی مہنگی ترین شادی: دلہن کے میک اپ، لباس اور زیورات پر 3 ارب سے زائد خرچ”

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

دنیا کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک میں 1600 کروڑ روپے صرف دلہن کے میک اپ، لباس اور زیورات پر خرچ کیے گئے۔ یہ شادی 9 سال قبل بھارتی سیاستدان جناردھن ریڈی کی بیٹی کی ہوئی تھی، جس پر 500 کروڑ روپے (پاکستانی 1600 کروڑ روپے سے زائد) خرچ کیے گئے، جو آج کی کرنسی ویلیو کے مطابق امبانی فیملی کی شادی سے بھی زیادہ ہے۔

اس شادی میں دلہن نے 55 کروڑ روپے مالیت کی کانچی ورم ساڑھی پہنی، اور اس کی زیورات کی مجموعی قیمت 3 ارب روپے سے زائد تھی، جس میں 80 کروڑ روپے کا ہیروں سے جڑا چوکر بھی شامل تھا۔ شادی کی تقریب میں 50,000 مہمانوں کی شرکت ہوئی، جن کے لیے 1500 کمرے بک کروائے گئے اور 40 بیل گاڑیاں، 2 ہزار لگژری کاریں اور 15 ہیلی کاپٹرز مہمانوں کی آمدورفت کے لیے مختص کیے گئے تھے۔

شادی کے پانچ دن جاری رہنے والی تقریبات کا پنڈال شاہی مندروں سے متاثر تھا، اور مہمانوں کے لیے 16 مختلف اقسام کی مٹھائیاں پیش کی گئیں، جن کی قیمت ہر پلیٹ پر 3,000 روپے تھی۔

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز