6
چین نے اپنی تعمیراتی مہارت سے دنیا کو ایک اور حیرت انگیز منصوبہ پیش کیا ہے۔ رواں برس جون میں چین کے صوبے جیانگ میں دنیا کا بلند ترین پل کھولا جائے گا، جو ایفل ٹاور سے 200 میٹر بلند اور تین گنا زیادہ وزنی ہے۔
چین کا یہ “گرینڈ کینیئن پل” دو خطرناک وادیوں کے درمیان 2050 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ یہ پل 2 میل کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور 21 کروڑ 60 لاکھ پاؤنڈ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔
ماہرین نے اسے انجینئرنگ کا شاہکار قرار دیا ہے کیونکہ اس پل پر ایک گھنٹے کا سفر صرف ایک منٹ میں طے کیا جا سکے گا، جو اس کی حیرت انگیز ساخت اور کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔ چین نے حالیہ فوٹیج بھی جاری کی ہے جس میں پل کی تکمیل کے آخری مراحل دکھائے گئے ہیں۔
اس پل کی تعمیر چین کی جدید ترین ایجادات اور بلند پرواز منصوبوں کا ایک اور سنگ میل ثابت ہو گی۔