Home » ’’دنیا کا پہلا تھری ڈی ریلوے اسٹیشن‘‘ صرف 6 گھنٹوں میں تعمیر ہوگا، کس ملک کا کارنامہ؟

’’دنیا کا پہلا تھری ڈی ریلوے اسٹیشن‘‘ صرف 6 گھنٹوں میں تعمیر ہوگا، کس ملک کا کارنامہ؟

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹڈ ریلوے اسٹیشن جاپان میں صرف 6 گھنٹے میں تعمیر ہونے جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹر سے تیار کردہ ریلوے اسٹیشن بنایا جائے گا، جو اس ماہ کے آخر میں صرف 6 گھنٹے میں مکمل کر لیا جائے گا۔

یہ اسٹیشن اوساکا کے جنوب میں Wakayama علاقے میں 108 اسکوائر فٹ رقبے پر تعمیر کیا جائے گا۔ تعمیراتی عمل 25 مارچ کو موجودہ ریلوے اسٹیشن سے آخری ٹرین روانہ ہونے کے بعد شروع ہوگا۔

جاپان ریلوے گروپ نے کہا ہے کہ اسٹیشن کی تعمیر میں تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سے تیار شدہ مواد استعمال کیا جائے گا، جسے بعد میں 6 گھنٹوں میں اسمبل کر دیا جائے گا۔

اگرچہ یہ واضح نہیں کہ گمنام اسٹیشن کو کیوں منتخب کیا گیا، تاہم یہ منصوبہ مستقبل میں ماحول دوست مواد اور جدید ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لیے اہم ثابت ہو گا، جو دیگر خطوں میں تعمیراتی منصوبوں میں مدد فراہم کرے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز